ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میسورو میں سڑک حادثہ ' 5افراد ہلاک '10شدید زخمی

میسورو میں سڑک حادثہ ' 5افراد ہلاک '10شدید زخمی

Thu, 27 Oct 2016 11:36:53    S.O. News Service

میسورو۔ 26اکتوبر (ایس او نیوز ) میسورو کے ہنسورین کے قریب مدھوگیری کپل علاقہ میں بس کے لاری سے ٹکراجانے کے سبب 5افراد موقع پر ہی ہلاک اور 10سے زائد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس جو کوڈاگو ضلع کے ویراج پیٹ سے میسورو کی طرف جارہی تھی' لاری سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ کے سبب میسورو۔ میڈکری اسٹیٹ ہائی وے پر ٹریفک متاثر رہی تاہم عوام نے مداخلت کرتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔ مرنے والوں کی شناخت بس ڈرائیور 45سالہ سداشیو ' کنڈکٹر 28سالہ دیوراج کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے کہا کہ مزید 3افراد کی شناخت نہیں کی جاسکی۔ زخمیوں کو میسورو کے کے آر اور پرائیویٹ اسپتالوں کو منتقل کیا گیا۔ 


Share: